• news

اسد عمر کے پاس دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے والی ٹیم کمزور تھی، عمران کی وکٹ گرچکی : کنور دلشاد

اسلام آباد (آئی این پی) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ عمران خان کی وکٹ گر چکی ہے، تحریک انصاف کی لیگل ٹیم دھاندلی پر موقف پیش نہیں کرسکی، اسد عمر کے پاس دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے والی ٹیم کمزور تھی۔ اصولی طور پر عمران خان کی وکٹ گر چکی ہے اور الیکشن کا میچ ہار چکے ہیں، ان کی وکٹ اس وقت ہی گر گئی تھی جب اسد عمر اور اسحق ڈار کے درمیان ٹرم آف ریفرنس طے پا رہا تھا کیونکہ اس میں ایسی شرائط رکھی گئی تھیں جن میں تحریک انصاف کیلئے گنجائش ہی نہیں تھی کہ وہ دھاندلی کے ثبوت پیش کرسکے کیونکہ تمام ثبوت پیش کرنے کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ڈالی گئی تھی۔ ان کے پاس اتنے وسائل ہی نہیں تھے کہ ثبوت پیش کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اور ان کی ناکامی کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ اسد عمر کے پاس ثبوت پیش کرنے والی ٹیم ہی ناکام تھی۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن اور سابق چیف جسٹس افتخار چودھری سمیت کئی افراد کو انکوائری کمیشن کے سامنے بلایا ہی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن