عدالتی کمشن کی رپورٹ بیرون ملک سفارتخانوں کو ارسال‘ وزارت قانون کی ’’پھرتی‘‘ ویب سائٹ پر جاری رپورٹ پر 23 کی بجائے 24 جولائی تاریخ ڈال دی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ آئی این پی) انتخابی دھاندلی کے بارے میں تحقیقاتی کمشن کی رپورٹ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کو بھی ارسال کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ متعلقہ حکومتوں کو ضرورت پڑنے پر فراہم کرنے اور ان ملکوں کے میڈیا کیلئے ارسال کی گئی۔ سفارتخانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کی وزارت قانون کی ویب سائٹ سے بھی یہ رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق وزارت قانون و انصاف انسانی حقوق کے حکام جلد بازی کی حدوں کو پار کر گئے، ویب سائٹ پر جوڈیشل کمشن کی انکوائری رپورٹ پر 23 جولائی کی تاریخ ڈال دی۔