افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں پاپوا نیوگنی نے 6 وکٹوں پر 127 رنز بنائے۔ ارا 5، سیاکا 5، والا 7، موریا 9، ڈائی 11، امینی 37، ویری 13 اور وینووا 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہ پور زدران نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان نے ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ محمد شہزاد صفر، اصغر ستانکزئی 22، سمیع اللہ شنواری 6، محمد نبی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نوروز مینگل 65 اور نجیب اللہ زدران 14 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ وینووا اور امینی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نوروز مینگل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اومان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ رائونڈ میں نمیبیا کو5وکٹوں سے شکست دیدی ۔ نمیبیا نے 9وکٹوں پر 148رنز بنائے ۔اومان نے ہدف 19اوورز میں 5وکٹوں پر پوراکرلیا۔