توہین عدالت، فیصل صالح حیات کو نوٹس جاری
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر فیصل صالح حیات اور فٹ بال فیڈریشن کی الیکشن باڈی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود فیڈریشن کے انتخابات کروائے گئے۔ سماعت18ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔