پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان، ملنگاکپتان مقرر
کولمبو(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا ‘ بنورا فرنینڈو، جیفری وینڈر سے، شیہان جے سوریا، داسن شناکا اور دننجیا ڈی سلوا کو پہلی بار سکواڈ شامل کیا گیا ہے۔سکواڈ میںلاستھ ملنگا(کپتان)، تلکارتنے دلشان، کشال پریرا، کتھ روان وتھانگے، اینجلو میتھیوز، چمارا کاپوگیدرا، تھسارا پریرا، نوا کولاسیکرا، چتورانگا ڈی سلوا اور ملندا سری وردانا بھی شامل ہیں۔ دونوںمیچز 30 جولائی اور یکم اگست کو کھیلے جائیں گے۔