• news

حاصل پور: مخالفین نے سابق کونسلر کے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا، آنکھ، بازو ضائع

حاصل پور (نا مہ نگار) مخالفین نے تحریک انصاف کے کارکن اور سابق کونسلر کے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔ آنکھ اور بازو ضائع، نازک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال داخل کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وڑائچ گروپ کے گوٹھ شاہ محمد کے رہائشی سابق کونسلر ساجد سیال کا جوان بیٹا کامران رات کو اپنے ڈیرے پر سو رہا تھا نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے محمد کامران پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں کامران کی آنکھ اور بازو مکمل طور پر ضائع ہو گئے۔ محمد کامران کے والد ساجد سیال بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی طرف سے وائس چیئرمین کے امیدوار بھی تھے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھری نعیم الدین وڑائچ، چودھری قیصر، ملک شاہ نواز اور دیگر نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین ہمارا مقابلہ سیاست کے میدان میں کریں۔ محمد کامران نے حکام سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
تیزاب پھینک دیا

ای پیپر-دی نیشن