بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طالبات کی اسلامی ڈریس کوڈ میں داخلہ ٹیسٹ کی درخواست مسترد کردی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طالبات کی اسلامی ڈریس کوڈ میں میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی حکام نے میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کیلئے ڈریس کوڈ متعارف کرایا ہے، جس میں امیدواروں کو ہلکے کپڑے، آدھی آستین کی قمیض اور جوتوں کے بجائے سلیپر پہننے کی ہدایت کی تھی۔ نئی دہلی میں مسلمان طالبات کے ایک گروپ نے اسلامی ڈریس کوڈ یعنی سکارف اور پوری آستین کے کپڑے پہننے کی درخواست دی تھی جو بھارتی سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔