کسی نئے کرگل کی اجازت نہیں دینگے، فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: بھارتی آرمی چیف
سرینگر (اے این این) بھارت کے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے کہاہے کہ بھارت کسی نئے کرگل کی اجازت نہیں دے گا،ہماری فورسز ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دراس سیکٹر میںکرگل جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دلبیر سنگھ نے کہاکہ بھارتی فورسز کے پاس اب اتنی صلاحیت ہے کہ وہ کرگل کی طرح کسی دوسری جنگ میں مقابلہ کر سکیں۔ یاد رہے کہ مئی اور جولائی 1999ء کے درمیان ہونے والی کرگل جنگ کے دوران بھارت کے سینکڑوں فوجی اہلکار واصل جہنم ہوئے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ اس جنگ میں بھارت کو شدید ہزیمت اٹھانی پڑی۔