انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس پرسوں طلب، سیکرٹری الیکشن کمشن کو شرکت کی ہدایت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کا اجلاس پرسوں 28 جولائی کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ اسحق ڈار صدارت کرینگے۔ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق ذیلی کمیٹی کی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔