• news

ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج ڈاکٹر مجید نظامی کے قول، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے تقریری مقابلہ ہو گا

لاہور (خبرنگار) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ آبروئے صحافت اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کی پہلی برسی کی تقریبات کے سلسلے میں آج صبح 10:00 بجے سکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان ڈاکٹر مجید نظامی کے قول ’’تکمیل پاکستان کا ہدف… مقبوضہ کشمیر کی آزادی‘‘ کے عنوان کے تحت انعامی تقریری مقابلہ منعقد ہو گا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن