وفاقی حکومت کا سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی تجویز سے عدم اتفاق
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وفاقی حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ معتبر ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا وفاقی حکومت پر سندھ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور تشویشناک حد تک پھیلی ہوئی بدعنوانی کے پیش نظر دباؤ بڑھ رہا تھا صوبے میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے لیکن وفاقی حکومت نے ان تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔