• news

چیف الیکشن کمشنر نے اپنے تمام ارکان کو کسی بھی بیان سے روک دیا: ذرائع

اسلام آباد (آن لائن) موجودہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے اپنے تمام ارکان کو کسی بھی قسم کے بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ بیان دینے سے قبل ہوم ورک مکمل کیا جائے گا اس کے بعد عمران خان کے مطالبے کا جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمشن کے بنچ یا ارکان کو تاحال کسی بھی قسم کا جواب دینے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ فی الحال ان کی پریس کانفرنس کا بھرپور جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمشن کو بے ضابطگیوں بارے ایک موثر حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی تاکہ آئندہ کے الیکشن کمشن پر کسی بھی قسم کے اعتراضات اور الزامات عائد نہ ہو سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن