• news

سینٹ کی ہاﺅس کمیٹی نے بھی پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر میں طویل تاخیر، تعمیراتی لاگت میں کئی گنا اضافے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(صباح نیوز)سینٹ کی ہاﺅس کمیٹی نے بھی ارکان پارلیمنٹ کے نئے پارلیمانی لاجز کی تعمیر میں طویل تاخیر ناقص تعمیراتی کاموں اور تعمیراتی لاگت میں کئی گنا اضافے کا نوٹس لے لیا ہے آج (پیر کو ) کو متعلقہ اعلیٰ حکام کو نئے پارلیمانی بلاک کے ڈیزائن، بجٹ، اصل لاگت اور اس میں اضافے کا ریکارڈ پیش کرنے سمیت کام میں پیشرفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے سے پارلیمنٹ لاجز کے نامکمل تعمیر و مرمت کے کاموں پر بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں ہوگا۔چیئرمین سی ڈی اے سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام کو طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس لے لیا

ای پیپر-دی نیشن