جھنگ: جہلم میں قتل کے 3 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ، ملتان میں آج 2 کو پھانسی ہو گی
جھنگ/ جہلم/ ملتان (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) جھنگ اور جہلم میں سزائے موت کے 3 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو گئے جبکہ سنٹرل جیل ملتان میں قتل کے 2 مجرموں کو آج پھانسی دی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کے علاقہ کے قتل کے مقدمہ کے مجرم سمندری کے رہائشی طارق اور تھانہ صدر جھنگ کے قتل کے مقدمہ کے مجرم احمد دین جو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں قید ہیں ڈیتھ وارنٹ جیل حکام کو موصول ہوگئے جس کے مطابق دونوں ملزمان کو 29 جولائی کو پھانسی دی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج جہلم راجہ محمد ارشد نے دوہرے قتل کے مقدمہ مےں موت کی سزا پانے والے محمد شفقت عرف شوقہ کے ڈےتھ وارنٹ جاری کر دےئے۔ قاتل کو 30جولائی کو ڈسٹرکٹ جےل سےالکوٹ مےں پھانسی دی جائے گی۔ استغاثہ کے مطابق قاتل محمد شفقت عرف شوقہ نے بلال ٹاﺅن جہلم مےں دوران ڈکےتی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے باپ بےٹے کو قتل کر دےا تھا۔ ادھر سنٹرل جیل ملتان میں قتل کے دو مجرموں کو آج پھانسی دی جائے گی۔ جلیل آباد کے علاقے میں فاروق نے فائرنگ کرکے ملک نذیر کے بیٹے شاہد قیوم کو قتل کر دیا تھا جبکہ بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے میں کریم نواز نے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے فائرنگ کرکے محمد بلال کو قتل کیا تھا۔
2 کو پھانسی ہو گی