عمران کی سولو فلائٹ کی وجہ سے ان کیلئے حالات خراب ہوئے: فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) پاکستان پےپلزپارٹی کے مرکزی سےکرٹری اطلاعات اور سابق ڈپٹی سپےکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان کی سولو فلائٹ کی وجہ سے انکے لئے حالات خراب ہوئے۔ انتخابی اصلاحات کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اےک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی جوڈےشل کمیشن کے سامنے دھاندلی کے ثبوت پےش نہیں کر سکی۔ پےپلزپارٹی کا وفد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی قیادت میں سےلاب سے متاثرہ علاقے چترال کا دورہ کریگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہم نے پہلے کہا تھاکہ موجودہ الےکشن آر او الےکشن ہےں۔ عمران خان تمام سےاسی جماعتوں کو ساتھ لےکر چلتے تو انہےں آج شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑتا اگر تمام اپوزیشن جماعتیںقومی اسمبلی میں ملکر انتخابی ترامیم کریں تو اس سے اچھی اور کےا بات ہو گی۔ افسوس ہے کہ تحرےک انصاف نے جس دھاندلی کی بنےاد پر دھرنے دےئے جوڈےشل کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی ثبوت پےش نہ کر سکی۔ پےپلز پارٹی نے ہمےشہ جمہوری اداروںکی مضبوطی کی بات کی ہے اور ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کےا اور آئندہ بھی ادا کرتی رہے گی۔
فیصل کریم