• news

الیکشن کمشن کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کیلئے میٹرک تعلیم کی شرط رکھنے پر غور

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کے لیے تعلیمی شرط رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمشن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کیلئے میٹرک کی تعلیم کی شرط رکھنے پر غور کر رہا ہے۔ الیکشن کمشن کو تعلیمی شرط کی تجویز سیاسی جماعتوں نے دی تھی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا کہ اسلام آباد جو ملک کا دارلحکومت پر یہاں کے امیدواروں کے لیے تعلیمی شرط رکھنی چاہیے تاکہ باہر پاکستان کا مثبت تاثر جائے ان تجاویز کے بعد الیکشن کمیشن نے ان تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضروری ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن تعلیمی شرط رکھنے کا اعلان کر دے گا اور انتخابی مرحلے کےلئے امیدواروں سے جب کاغذات نامزردگی وصول کئے جائیں گے اس دوران انہیں میٹرک کی تعلیمی سند کی کاپی کاغذات کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی جائے گی۔
میٹرک تعلیم شرط

ای پیپر-دی نیشن