• news

نور اللہ صدیقی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نور اللہ صدیقی کو عوامی تحریک کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے، اس حوالے سے انکی منظوری سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور، شیخ زاہد فیاض، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، جواد حامد اور قاضی فیض الاسلام نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

نور اللہ صدیقی

ای پیپر-دی نیشن