متحدہ قومی موومنٹ کے 35 سے زائد سینئر رہنماﺅں کے الطاف سے رابطے محدود
اسلام آباد (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے 35 سے زائد سینئر رہنماﺅں نے الطاف حسین سے رابطے محدود کر دیئے جبکہ نائن زیرو پر دوسرے نمبر کی قیادت نے رابطہ کمیٹی کے لئے اپنے نام لکھوانا شروع کر دیئے ہیں ۔ دوسرے نمبر کی قیادت میں بھی زیادہ تر سیکٹرز انچارج شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے 3 واضح دھڑوں کا قیام شروع ہونے کا امکان ہے۔ کئی اہم ترین رہنماﺅں نے الطاف حسین سے لندن میں رابطے نہ ہونے کے برابر کر دیئے ہیں اور ان کے ان محدود رابطوں کی وجہ سے الطاف حسین کو پارٹی چلانے میں مشکلات درپیش ہیں جس پر انہوں نے رابطہ کمیٹی کو برطرف کر دیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو اپنی رابطہ کمیٹی پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ رابطہ کمیٹی میں شامل ارکان بھی سیاسی طور پر پارٹی سے دور ہو رہے ہیں ۔
متحدہ/رابطے