کامونکے: کرنٹ لگنے سے باپ بیٹا دم توڑ گئے
کامونکے (نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ فیصل ٹاﺅن میں صبح پانچ بجے کے قریب 55 سالہ لال دین اپنی بھینسوں کو پانی پلانے کیلئے چھت پر سے پانی لینے گیا جہاں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے اسے شدید کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر چل بسا ایک گھنٹے کے بعد 35 سالہ اسکا بیٹا گلفام اوپر سے نہ آنے پر چھت پر گیا اور باپ کے ساتھ چمٹ کر وہ بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
باپ بیٹا دم توڑ گئے