• news

لاہور : ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر‘ تین افراد جاں بحق‘ حافظ آباد سمیت کئی شہروں میں حادثات چودہ دم توڑ گئے

لاہور + میاں چنوں + حافظ آباد (سٹاف رپورٹر + نمائندگان + نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں تیز رفتار ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ میاں چنوں، حافظ آباد، سرگودھا، جھنگ، بنوں اور ایبٹ آباد میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 14 افراد دم توڑ گئے جبکہ 32 زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ سج پال گاﺅں کے قریب گول چکر پر پاک پتن کا رہائشی رستم علی اور اس کے 4 دوست رکشہ پر جارہے تھے کہ اسی دوران اچانک دوسری سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ میں سوار رستم علی اور 2 نامعلوم افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور یاسر تنویر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ میاں چنوں سے نامہ نگار کے مطابق میاں چنوں سے تلمبہ جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی لکڑیوں سے لدی ٹرالی سے ٹکرا کر اُلٹ گئی، 4افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ریفر کردیا گیا۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی قصبہ سکھیکی کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ سکھیکی کا رہائشی بھٹہ مزدور شبیر احمد اپنے بھتیجے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جا رہا تھا پنڈی بھٹیاں روڈ پر انکا موٹر سائیکل آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا جس سے دونوں موقع پرہی دم توڑ گئے۔ بنوں میں کرک کے مقام پر منصور گڑھ میں بس کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ ایبٹ آباد میں مری روڈ پر ٹینگی کے مقام پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 13زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق شفیق اور انور موٹر سائیکل پر مچھلی کے شکار کے لئے دریائے جہلم پر جاتے ہوئے سلانوالی روڈ پر ساہیوال کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے دم توڑ گئے۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق کلی فقےر کے قرےب تےز رفتار نجی کمپنی کی بس نے مخالف سمت سے آتے موٹر سائےکل سواروں کو کچل دےا جس سے عبدالرو¿ف اور سجاد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
3 جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن