نوری آباد سے ملنے والی نعش میرے بھائی راجہ داہر کی تھی، عبدالحق بھمبرو
حیدر آباد (نامہ نگار) سندھ کے معروف ماہر تاریخ اور محقق عطا محمد بھنبھرو کے بیٹے عبدالحق بھمبرو نے کہا ہے نوری آباد پولیس کو 4 جولائی کو سڑک کے کنارے ملنے والی نعش ان کے بھائی راجہ داہر بھنبھرو کی تھی جسے بعد میں 8 جولائی کو ایدھی رضاکاروں نے لاوارث نعش کے طور پر حیدرآباد کے ٹنڈو یوسف قبرستان میں سپردخاک کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا راجہ ڈاہر عرف راجہ داہر کو 4 جون کو ان کے گاﺅں بچل بھنبھر و سے لاپتہ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا راجہ داہر کی قبر کشائی کے لئے آج حیدرآباد کی عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔
عبدالحق بھنبھرو