• news

الطاف حسین پر غداری کے مقدمے کی درخواست، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 3رکنی بنچ بنا دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائی کورٹ نے الطاف حسین اور دیگر راہنما¶ں پر غداری کا مقدمہ درج کرانے کےلئے دائر درخواست میں ہائی کورٹ کا تین رکنی بنچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں بنچ جسٹس مظہر اقبال سدھو اور جسٹس ارم سجاد گل پر مشتمل ہو گا۔ جو آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کریگا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔ یہ اقدام بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ متحدہ کے دیگر راہنما¶ں نے بھی الطاف کی اس تقریر کی حمایت کی اور سکیورٹی اداروں پر بے جا الزامات لگائے اس لئے الطاف حسین اور دیگر مرکزی رہنما¶ں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت بغاوت اور غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست کو ابتدائی سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔
3رکنی بنچ

ای پیپر-دی نیشن