• news

کوئٹہ : ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ‘ دو اہلکار‘ راہگیر خاتون جاں بحق‘ جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ اے پی پی+ بی بی سی+ اے ایف پی) کوئٹہ کے علاقہ کشمیر آباد علی کے قریب ایس پی سریاب کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار اور ایک راہ گیر خاتون جاں بحق جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ ایس پی سریاب حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں دہشت گردوں نے ایس پی سریاب کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں انعام اللہ، اختر محمد اور ایک راہ گیر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اے ایف پی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ ایک راہگیر خاتون اور اس کی بیٹی فائرنگ سے زخمی ہو گئیں انہیں ہسپتال لے جاتے ہوئے ایک اور مسلح دہشتگرد نے فائرنگ کی جس سے دو اہلکار اور زخمی خاتون جاں بحق ہو گئے سینئر پولیس افسر عبدالروف چیمہ نے بتایا ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے اس کا بھائی کئی فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں مطوب ہے۔ ادھر جان محمد روڈ پر بھی نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ نال لیویز کے عملے نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد کر لی۔ سپن کاریز میں کوئلے کی کان پھٹنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیا۔ پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا۔ پنجگور مےں فرنٹےئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپرےشن کے دوران کالعدم تنظےم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلےا۔ گرفتار دہشتگرد سرکاری تعمیراتی ادارے کے اہلکاروں، فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کلی کیرانی، کلی جیبو اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ باچا خان چوک پر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 3ہو گئی۔ 7جولائی کو بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 18زخمی ہوئے تھے۔
کوئٹہ/2اہلکار جاںبحق

ای پیپر-دی نیشن