سیلاب کے خطرے والے علاقوں سے لوگوں کا بروقت انخلاءیقینی بنایا جائے : شہباز شریف
لاہور (خبر نگار) وزےر اعلیٰ پنجاب شہباز شرےف نے طبےعت کی ناسازی کے باوجود جنوبی پنجاب مےں سےلاب سے پےدا ہونے والی صورتحال ،حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمےوں کا جائزہ لےا اور اس ضمن مےں صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے فلڈ اور متعلقہ اضلاع کی انتظامےہ کو ضروری ہداےات جاری کےں۔ وزےر اعلیٰ نے کہا سےلاب سے نمٹنے کےلئے تمام حفاظتی انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ جہاں سیلاب کا خدشہ ہے، ان علاقوں سے لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنایا جائے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا لوگوں کے محفوظ انخلا کے حوالے سے کوئی عذر قبول نہیں کروں گا۔ وزےر اعلیٰ نے ہداےت کی سےلاب کے پےش نظر جنگی بنےادوں پر حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ سےاسی و انتظامی ٹےم تفویض کردہ علاقوں میں موجود رہے اور تمام صورتحال کا جائزہ لے کر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی اےک اےک ضرورت پوری کرےں گے۔ متاثرہ افراد کو کسی صورت تنہا نہےں چھوڑےں گے اور ان کی مدد کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہےں۔ متاثرےن کی خدمت مےں کوئی کمی نہےں آنے دےں گے۔ پاک افواج، انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک انداز میں کام کر رہے ہیں۔ وزےراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے متاثرہ دےہات میں امدادی سرگرمیاں تےزکرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا میڈیکل کیمپوں مےں ضروری ادوےات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہےے۔ جنوبی پنجاب کے متاثرہ دےہات میں اضافی بوٹس بھی بھجوائی جائیں۔ انہوںنے کہا کہ انسانی بس میں جو کچھ بھی ممکن ہو، وہ حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے نظر بھی آنا چاہیے۔2010ءکی طرز پر سےلاب متاثرےن کی آبادکاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا متاثرین سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کیلئے دن رات ایک کر دیں، میں خود سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔ شہباز شرےف نے گزشتہ روز لےہ کے سےلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا تاہم طبےعت کی ناسازی کے باعث وزےر اعلیٰ لےہ نہ جا سکے۔ وزےر اعلیٰ جلد لےہ کا دورہ کرےں گے اور سےلاب متاثرےن سے ملاقات کرےں گے۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دریاﺅں کے قریبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے پیشگی وارننگ دینے کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایم ایس سروس دریاﺅں کے آس پاس آباد لوگوں کی بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے شروع کی گئی ہے۔ شہباز شریف نے ساﺅتھ ایشین چیمپئن لیجنڈ ویٹ لفٹر محمد امین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا دورہ لیہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتوی ہوا۔ ترجمان نے بتایا شہباز شریف 2 روز قبل بھی لیہ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے لیکن خراب موسم کے باعث وہاں نہ پہنچ سکے اور ان کے ہیلی کاپٹر کو واپس آنا پڑا۔ ترجمان نے کہا وزیر اعلیٰ بہت جلد لیہ کا دورہ کریں گے۔
شہباز شریف