پاکستان بھارت مذاکرات آگے بڑھانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان بھارت مذاکرات آگے بڑھانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ مشیر خارجہ کے دورہ بھارت کی تاریخیں طے نہیں ہو سکیں۔ دورہ میں تاخیر کا امکان ہے۔ پاکستان اور بھارت کے وزراءاعظم کی اوفا میں ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے سلامتی امورکے مشیروں کی ملاقات ہو گی اس سلسلے میں دونوں ممالک مل کر تاریخوں کا تعین کریں گے۔ تاہم بھارت کی جانب سے مشیرخارجہ کے دورہ کی تاریخوں کے لئے رابطہ نہیں کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیارن دورہ کی تاریخیں رواں ہفتے طے کی جانی تھیں۔
مذاکرات / کھٹائی