• news

الیکشن کمشن نے ارکان پارلیمنٹ سے 30 ستمبر تک اثاثوں کے گوشوارے طلب کرلئے

اسلام آباد (خبرنگار) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے 30 ستمبر تک اثاثوں کے گوشوارے طلب کرلئے، تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کیلئے دوبارہ خط لکھ دےا۔ الےکشن کمےشن کی طرف سے جاری اعلامےہ کے مطابق سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات 30 ستمبر تک الےکشن کمےشن مےں جمع کرائےں، ارکان پارلیمنٹ کو موجود اثاثوں، بینک اکاو¿نٹس، نقد رقم، گاڑیوں، مکانات اور دیگر پراپرٹی کی تفصیل جمع کرانا ہوگی، 15 اکتوبر کے بعد اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
الیکشن کمشن / گوشوارے

ای پیپر-دی نیشن