• news

انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اسحق ڈار صدارت کرینگے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) انتخابی اصلاحات کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ جس میں انتخابی اصلاحات کے لئے مختلف آئینی شقوں میں ترامیم پیش کی جائیں گی ۔سبکدوش بیوروکریٹس ٹینکوکریٹس کو بھی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر نامزد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔اسی طرح الیکشن کمیشن کو مالیاتی و انتظامی خود مختاری دی جا رہی ہے اور چیف الیکشن کمشنر ادارے میں داخلی تقرریوں کیلئے خود مختار ہونگے۔اس کے لئے صدر مملکت کی پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اے این این کے مطابق وفاقی حکومت نے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ کی روشنی میں جامع اور مؤثر انتخابی اصلاحات کیلئے حتمی تیاریاں شروع کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن