پاکستانی تاجروں کو 3 سال کا ویزا جاری کرینگے، ایران گیس معاہدے پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، بھارتی ہائی کمشنر
لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی تاجروں کو تین سال کا بھارتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پاکستان بھارت تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنا ہے۔ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان بھارت بجارتی تعلقات میں اضافہ ہو۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران گیس منصوبے پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ گورداسپور کے واقعہ کا انہیں علم نہیں۔