روہنگیا مسلمانوں نے ینگون حکومت کی طرف سے گرین کارڈ کی پیشکش مسترد کر دی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) روہنگیا مسلمانوں نے میانمار حکومت کی جانب سے گرین کارڈ دینے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں روہنگیا مسلمانوں کی تنظیم کے اجلاس میں اس پیشکش پر تفصیل سے غورکیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ روہنگیا مسلمان اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔ مسلمانوں کو گرین کارڈ دینے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ ان کا میانمار کی سرزمین سے تعلق نہیں مگر وہ بنگلہ دیش سے آنے والے مہاجرین ہیں۔ روہنگیا مسلمانوں برطانوی دور سے میانمار (برما) میں مقیم ہیں لیکن وہاں کی حکومت نے انہیں بدھ قوم پرستوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔