• news

لاہور میں 3 سے 4 گھنٹے بجلی بند: خراب فیڈرز ٹھیک کردیئے: چیف انجینئر لیسکو

لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 3 سے 4 گھنٹے جاری ہے اس بارے میں بتایا گیا کہ گھریلو صارفین کو دن کے وقت 4 سے 5گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ اس کے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جاتی ہے ۔دوسری جانب لیسکو کے چیف انجینئر مجاہد اسلام باللہ نے بتایا کہ لاہور میں بارش کے باعث خراب ہونے والے فیڈرز مکمل طور پر ٹھیک کر دیئے گئے ہیںکسی بھی علاقے میں بجلی کی بندش فیڈرز کی وجہ سے نہیں ہے تاہم جن علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ ہے اس کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے متاثرہ علاقوں میں نئے اور اضافی استعداد کے ٹرانسفامرز لگائے جارہے ہیں جس سے صارفین کی بجلی کی وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن