سندھی قومیت پرست راجا داہر کی نعش ورثاء کے حوالے
کراچی (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) جئے سندھ متحدہ محاذ کے رہنما راجہ داہر کی نعش ایدھی قبرستان میں قبر کشائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد گزشتہ روز راجہ داہر کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیر کو ایڈووکیٹ اندرجیت لوہانہ نے مقتول راجہ داہر کے بھائی عبدالحق کی جانب سے ایک درخواست میں قبرکشائی کی اجازت طلب کی گئی تھی۔