سپریم کورٹ میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے دائر کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لئے دائر کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی وساطت سے دائر درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہر سال سیلاب آنے کے باعث لوگوں کے گھر اور کھڑی فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں جس کے باعث ملک کو سالانہ 30ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ کے پی کے میں اے این پی کالاباغ ڈیم کی مخالفت کر رہی ہیں جبکہ سیلاب سے کے پی کے اور سندھ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈیم کی تعمیر سے ملک میں حالیہ انرجی بحران ختم ہونے کے ساتھ عوام کو سستی بجلی مہیا ہو سکے گی۔