امداد کی ضرورت نہیں، نالوں پر گھر بنانے والوں کو سزا ملے گی : پرویز خٹک
پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویزخٹک نے کہا ہے سیلاب سے متاثرہ علاقہ بڈھنی میں کسی نے ندی نالوں پر گھر بنائے ہیں تو انہیں امداد نہیں سزا ملے گی۔ چترال جیسا سیلاب امریکہ میں بھی آتا تو اتنی جلدی حالات پر قابو نہ پاتے، بحالی کے کاموں میں وقت لگے گا۔ بڈھنی کے متاثرہ علاقے کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بڈھنی پل کے قریب تجاوزات تین دن میں ہٹا لئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت کو کسی بھی قسم کی امداد کی ضرورت نہیں۔ صوبے کے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ وہ کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔