• news

بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ نے اداکارسلمان خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔ مقامی صحافی یشونت سنگھ کی طرف سے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔درخواست گزار کاکہناتھاکہ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ، عدالت اداکارکو بھی یہ حکم جاری کرے کہ وہ خود کو جیل حکام کے روبروگرفتاری کیلئے پیش کرے۔

ای پیپر-دی نیشن