• news

تعلقات میں دراڑیں‘ پیپلزپارٹی کا متحدہ کے ساتھ کسی بھی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار

کراچی (رپورٹ: شہزاد چغتائی) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے تعلقات میں دراڑیں پڑ گئیں اور پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ کسی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے جیالوں کو ہدایت کی ہے وہ ایم کیو ایم کے ساتھ نہ الجھیں الزامات کا جواب دینے سے گریز کریں کیونکہ پارٹی اس وقت کسی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ وقت آنے پر ایم کیو ایم کو سیاسی اور جمہوری انداز میں جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پر عمل پیرا رہے گی اور سیاسی افہام تفہیم کے راستے کھلے رہیں گے لیکن ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن