12 سال تک ڈی جی ریسکیو 1122 تعینات رہنے والے ڈاکٹر رضوان نصیر تبدیل، ارشد ضیاء کو عارضی چارج دیدیا گیا
لاہور (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کو تبدیل کرکے بریگیڈئیر (ر) ارشد ضیاء کو ڈی جی ریسکیو 1122کا عارضی چارج دے دیا ہے جبکہ ڈاکٹر رضوان نصیر کے لئے ڈائریکٹر ریسکیو 1122 ایمرجنسی کی نئی سیٹ پیدا کرکے انہیں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سابق ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر بطور ڈائریکٹر جنرل 12سال تک تعینات رہے ہیں۔