• news

یونان جانے کی کوشش میں چمن بارڈر پر ایجنٹ کے ہاتھوں مارے جانے والے 2 نوجوانوں کی نعشیں ڈیڑھ ماہ بعد لاہور اور نوشہرہ ورکاں پہنچا دی گئیں

نوشہرہ ورکاں (آئی این پی) ایران، ترکی کے راستے یونان جانے کی کوشش میں چمن بارڈر پرجاں بحق ہونے والے نوشہرہ ورکاں اور لاہور کے دو نوجوانوں کی نعشیں واپس گھر پہنچا دی گئیں۔ ورثاء کے مطابق ایجنٹ نے مزید رقم نہ ملنے پر پہاڑ سے دھکے دے کر ہلاک کیا اور خود ایران چلا گیا، معلوم ہوا ہے محلہ مسلم ٹائون نوشہرہ ورکاں کے رہائشی غلام رسول کا بیٹا محمد اشرف اور دیگر شہروں سے مختلف نوجوان ضیغم شاہ نامی شخص کے ذریعے براستہ کوئٹہ ایران ترکی یورپ جا رہے تھے کہ چمن بارڈر پر نامعلوم ایجنٹ نے محمد اشرف اور لاہور کے رہائشی ساتھی کو پہاڑ سے دیکر دے کر ہلاک کر دیا اور ٹریفک حادثے میں دونوں کے جاں بحق ہونے کا من گھڑت وقوعہ بنا کر ورثاء کو اطلاع کر دی، محمد اشرف اور ساتھی کی میتیں ڈیڑھ ماہ بعد بذریعہ ٹرین نوشہرہ ورکاں اور لاہور پہنچا دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن