4 اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت 9 پولیس افسروں کے تبادلے و تقرری
لاہور (نامہ نگار + سپیشل رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے 4 اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت 9 پولیس افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر شاہزادہ سلطان کو ڈی پی او ننکانہ، اے آئی جی لاجسٹکس شارق کمال کو ڈی پی او بہاولنگر، ایس ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ افتخار الحق کو ڈی پی او بھکر، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز لاہور اسد سرفراز خان کو ڈی پی او لودھراں، تقرری کے منتظر امجد محمود قریشی کو ایس پی، وی آئی پی سکیورٹی لاہور سپیشل برانچ پنجاب تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈی پی او لودھراں گوہر مشتاق بھٹہ، ڈی پی او بھکر آغا محمد یوسف، ڈی پی او بہاولنگر منتظر مہدی اور ایس پی، وی آئی پی سکیورٹی لاہور سپیشل برانچ پنجاب لاہور منصور ناجی کا تبادلہ کر کے انہیں سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے 6 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کامران بشیر سیکشن آفیسر سی ایم سیکرٹریٹ کو تبدیل کرکے چیف سیکرٹری آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔انور علی ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرکے ان کی خدمات سکل ڈویلپمنٹ پروگرام پراجیکٹ کے سپرد کردی گئی ہیں۔ احمد تیمور سیکشن آفیسر محکمہ صحت کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ آئی اینڈ سی سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن، محمد رفیق گلشن سیکشن آفیسر ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ صحت، اسٹیفن الیاس سیکشن افسر سی ایم سیکرٹریٹ کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ عتیق الرحمان سپرنٹنڈنٹ محکمہ خزانہ کو گریڈ 17 میں ترقی دے کر سیکشن آفیسر سی ایم سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے حال ہی میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 52انسپکٹرز میں سے 47انسپکٹرز کو سی ٹی ڈی ، پنجاب کانسٹیبلری اور دیگر اضلاع میں تعینات کر دیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 22انسپکٹرز کو پنجاب کانسٹیبلری ، 14انسپکٹرز کو سی ٹی ڈی اور 11انسپکٹرز کو ملتان ، شیخوپورہ ، سرگودھا ، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں بھجوا دیا گیا ہے ۔