غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن سمری وزیر اعظم کوارسال
اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ نے غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے لئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد این جی اوز کی رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے لئے فارم تیار کرلیا ہے۔این جی اوز کی رجسٹریشن کا آن لائن نظام متعارف کرایا جائے گا۔مقامی این جی اوز کی رجسٹریشن بھی آن لائن ہی ہوگی۔