ڈاکٹر طاہر القادری آج اسلام آباد پہنچیں گے‘ عمران خان سے ملاقات متوقع
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔ ذرا ئع کے مطا بق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری آج منگل کو وفاقی دارالحکومت کے دورہ کے لئے پہنچیں گے جس میں وہ حکومت مخالف پارٹیوں کے سربراہوں سے ملاقات کرینگے اور حکومت مخالف اتحاد میں انہیں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کرینگے اس حوالے سے علامہ طاہر القادری کی حکومت سے نالاں عمران خان سے پہلی ملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے سربراہوں کے درمیان شیڈولڈ یا پھر خفیہ ملاقات متوقع نہیں ہے۔