کویت: پاکستانی گارڈ کا قتل 4 مصری شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی، 3 ملزم 7، 7 برس جیل کاٹیں گے
کویت سٹی (اے ایف پی) کویت میں پاکستانی گارڈ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے 4 مصری شہریوں کو سزائے موت اور 3 کو 7، 7 برس قید کی سزا سنا دی۔ ملزموں نے زیرتعمیر عمارت کی سائٹ سے 36 ٹن لوہا چرایا اور مزاحمت پر ہتھوڑے سے وار کر کے پاکستانی گارڈ کو مار ڈالا تھا۔