مقبوضہ بیت المقدس: پیغمبر اسلامؐ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر یہودی شہری گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی پولیس نے ایک یہودی شہری کو پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کرنے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز یہ دوسرا موقع تھا کہ اس شخص نے ایسی حرکت کی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں جب یہودی شہری نے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف نعرے بازی کی تھی تو ایک اسرائیلی خاتون نے اس کی ویڈیو بنا لی تھی۔ یروشلم پولیس کے ترجمان نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی قابل برداشت نہیں۔