• news

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس میں بجلی کے طویل بریک ڈائون کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہائوس میں بجلی کے طویل بریک ڈائون کا نوٹس لے لیا‘ ایاز صادق نے معاملہ چھپانے پر اسمبلی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرانسفارمر جلنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نے پارلیمنٹ ہائوس میں بجلی کے طویل بریک ڈائون کا نوٹس لے لیا۔ ایاز صادق نے ٹرانسفارمر جلنے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملہ چھپانے پر اسمبلی حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں 9گھنٹے طویل بجلی کا بریک ڈائون ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن