سوئی نادرن نے پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشن48گھنٹے کے لیے بند کر دئیے
لاہور (آن لائن) سوئی نادرن گیس کمپنی نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشن48گھنٹے کے لیے بند کردئیے ہیں۔ بندش کی وجہ ایل این جی کی درآمد میں کمی بتائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سوئی نادرن گیس کمپنی کاکہنا ہے کہ اگر سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھی تو گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں اور اگر ایل این جی کی درآمد معمول پر نہ آئی تو سی این جی سٹیشنز کی بندش کے دنوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔