• news

پروین رحمان قتل کیس، سپریم کورٹ کا پولیس کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں تحقیقات پر تفصیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا، سپریم کورٹ میں کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہا نی مسلم ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل لارجر بنچ نے پروین رحمان قتل ازخود نوٹس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ ودیگر پولیس افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے، ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پروین رحمان قتل کیس میں کافی شواہد ملے ہیں تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ رخصت پر ہیں لہٰذا جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ، اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو گزشتہ سال پیر آباد کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا جس پر ہیومن رائٹس کمیشن کی درخواست پر عدالت نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن