• news

چار سال کی عمر میں گم ہونے والا 22 سال بعد اہل خانہ کو مل گیا

تمرگارا(آئی این پی ) چار سال کی عمر میں گم ہونے والا ایک شخص ثمر باغ کے علاقے میں 22 سال بعد اپنے اہلخانہ سے مل گیا۔بیٹے کے باپ زریں خان کے مطابق اس کی بیوی چار سالہ لعل زادہ سمیت گھر سے ناراض ہو کر چلی گئی تھیں۔ بعد میں پتہ چلا کہ اس کی بیوی کا انتقال ہو گیا جبکہ ان کے بیٹے کو کچھ نامعلوم انسانی سمگلروں نے کوئٹہ میں افغان چرواہوں کو فروخت کردیا ہے۔ خان زرین کے مطابق ایک جرگے نے کوئٹہ میں چرواہوں کو نوجوان کو رہا کرنے پر قائل کیا۔ اور ان کی کوششوں سے 22سال بعد اس کا بیٹا مل گیا۔

ای پیپر-دی نیشن