• news

پاکستانی نژاد برطانوی شہری پر ساس کو قتل کرنے کا الزام ثابت 31 جولائی کو سزا سنائی جائیگی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی شہری پر اپنی ساس کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔ 31 سالہ طارق رانا نے جولائی 2013ء میں لاہور میں اپنی ساس کو قتل کیا تھا۔ ساس کو قتل کرنے کے بعد طارق رانا لندن آگیا۔ ملزم طارق رانا کو اگست 2013ء میں برطانیہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ برطانوی پولیس نے خصوصی قانون کے تحت ملزم طارق رانا پر مقدمہ چلایا۔ ملزم طارق رانا کو 31 جولائی کو سزا سنائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن