• news

اثاثہ جات ریفرنس: زرداری کے وکیل کے نہ آنے پر سماعت 27 اگست تک ملتوی

راولپنڈی (آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آصف زرداری کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 27اگست تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جس کی سماعت عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے کی۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے گواہوں کی شہادت قلمبند نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو دوبارہ طلب کر لیا۔ غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت ستائیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن