پاکستان میں صحافیوں کو بلاخوف فرائض کی ادائیگی کیلئے محفوظ فضا فراہم کی جائے: امریکہ
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی حل طلب مسائل موجود ہیں جس کا انہیں خود حل تلاش کرنا چاہیئے، ہم دونوں ممالک کے درمیان تنائوکم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ امریکہ آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہے۔ امید ہے پاکستان میں بھی صحافیوں کو محفوظ فضا مہیا کی جائے جس میں وہ بلا خوف اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کی مزید تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا امریکہ ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔