• news

گوادر میں سماجی ترقی کیلئے بلوچستان حکومت اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) گوادر میں سماجی شعبے کی ترقی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ چائنیز پیس ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے سربراہ جی پنگ کی قیادت میں چینی وفد نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ وفد نے گوادر میں سماجی شعبے کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت گوادر میں چین کے تعاون سے سکولوں کے قیام اور ہسپتال میں سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ 500 سولر کیمپوں کی تنصیب اور مقامی افراد کی سماجی و معاشی حالت میں بہتری کے لئے اقدامات شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سماجی شعبے میں چین کی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
مفاہمت/دستخط

ای پیپر-دی نیشن